‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2018 - 13:57
News ID: 436872
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبرانقلاب اسلامی نے امریکا کے بے ادبانہ رویّے ، شرمناک اقدامات اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ نہ تو جنگ ہوگی اور نہ ہی ہم امریکا سے مذاکرات کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبررساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے گذشتہ روز رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔

آپ نے اس ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے بھی منع کیا تھا اور میں بھی امریکا سے مذاکرات کو منع کرتا ہوں ، امریکا کی دھمکیوں، غیر سفارتی زبان اور بے ادبانہ رویّے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا : امریکا نے گذشتہ چھے مہینے کے دوران اپنے بیانات میں بہت زیادہ بے شرمی اور بے ادبی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پہلے بھی امریکا کے لب ولہجے میں سفارتی آداب کا کم ہی لحاظ رکھا جاتا تھا لیکن پچھلے چند مہینے سے وہ سبھی ملکوں کے سلسلے میں بے ادبی اور بے شرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی ایک مثال گذشتہ ہفتے یمن کے اسکولی بچوں کی بس اور اسپتال پر سعودی عرب کے حملے کے تعلق سے اس کے موقف کی ہے کہا: یمن کے اسکولی بچوں کی بس اور اسپتال پر وحشیانہ حملے کئے گئے جس میں بے گناہ بچے مارے گئے لیکن امریکا نے ان واقعات کی مذمت کرنے کے بجائے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹیجک ہیں ۔

آپ نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر یہ بے شرمی نہیں تو کیا ہے تاکید کی: خود امریکی صدر نے بھی جو دو تین ہزار تارکین وطن بچوں کو ان کی ماؤں سے الگ کرکے قفس نما حراستی کیمپ میں رکھ رکھا تھا، کیا تاریخ میں اس کی اس سے پہلی کہیں مثال ملتی ہے؟

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا: امریکی حکام ہم لوگوں کے بارے میں بھی بے شرمانہ باتیں کر رہے ہیں پابندیوں کے ساتھ ساتھ وہ جنگ کی بھی باتیں کر رہے ہیں اور مذاکرات کی بھی پیشکش کر رہے ہیں۔

آپ نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کوئی نئی بات نہیں ہے انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی وہ مذاکرات کی باتیں کرتا آیا ہے لیکن ہم امریکا جیسی دھوکے بازحکومت سے جو کبھی بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتی مذاکرات نہیں کریں گے ، امریکا کی دھوکہ بازی اور وعدہ خلافیوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا : اس کی تازہ مثال یہ ایٹمی معاہدہ ہے جس کی امریکا نے پابندی نہیں کی، اور آپ سبھی جان لیں کہ نہ جنگ ہوگی اور نہ ہی امریکا کے ساتھ مذاکرات ہوں گے ،  امریکا جانتا ہے کہ جنگ سو فی صد اس کے نقصان میں ہوگی ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے یہ کہتے ہوئے کہ میں اپنے ملک کے عوام سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ امریکا جنگ کی دھمکی دے کربزدلوں کو ڈرانا چاہتا فرمایا : امریکا کے ساتھ مذاکرات کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے بھی منع کیا تھا اور میں بھی امریکا سے مذاکرات کو منع کرتا ہوں۔

آپ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم ہمیشہ کی طرح کبھی بھی جنگ میں پہل نہیں کریں گے، امریکی بھی حملہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جنگ سو فیصد ان کے نقصان میں ہوگی کہا: اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی عوام نے ثابت کردکھایا ہے کہ ہر جارح کو اس سے کہیں زیادہ سخت جواب دیتے ہیں ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے غیر ملکی کرنسی اور سکہ کے بازار میں غفلت اور عدم توجہ مشکل کا اصلی سبب جانا اور کہا: کرنسی اور سکہ کے بازار میں حکومت کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث مشکلات پیدا ہوئی ہیں جس کی بنا پر عوام کو سخت معاشی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ نے یہ کہتے ہوئے کہ عوام کے ایک طبقہ کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ طبی ،  غذائی مواد اور دیگر شعبوں میں مہنگائی سے عوام سخت پریشان ہیں کہا: قومی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ملک کی موجودہ اقتصادی مشکل ہے جب ریال میں ریکارڈ کمی واقع ہوتی تو اس سے عام افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کی در آمد میں ریکارڈ کمی واقع ہوجاتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ تمام اقتصادی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اقتصادی مشکلات کا سبب غیر ملکی دباؤ نہیں بلکہ اندرونی مشکلات  اور غلط مدیریت ہے جس کی بنا پر قومی کرنسی میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی ہے کہا: غیر ملکی کرنسی اور سکہ کے بازار میں حالیہ مشکلات کا اصلی سبب حکومت کی غفلت ، غلط پالیسی اور عدم توجہ ہے جب غیر ملکی کرنسی اور سکہ کی تقسیم غلط طریقہ سے انجام پائے گی تو اس کے بعد اس قسم کی مشکلات بھی پیدا ہوں گی۔

آپ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم غیر ملکی کرنسی میں اس شخص کی تلاش میں ہیں جس نے کرنسی لی ہے جبکہ اس معاملے میں وہ شخص بھی مقصر ہے جس نے  ناہل اور غلط عناصر کو بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی فراہم کی ہے کہا: عدلیہ کے سربراہ کو کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کا حکم دیدیا گیا ہے  اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔/۹۸۸/ ن۹۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬